ناندیڑ:۳۰؍جون ( نامہ نگار)اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی نئی دہلی کے زیر
انتظام ناندیڑ کے اسٹڈی سینٹر پرتیبھا نکیتن مہاودیالیہ ناندیڑ میں اوپن
یونیورسٹی کے مختلف کورسس میں داخلے کی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ یہاں
پر بی اے ، بی کام ، بی ایس ڈبیلیو ، ایم اے (انگریزی ) ، ہندی ، تاریخ ،
سماجیات ، معاشیات ، دیہی ترقیات ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، ایم کام ، ایم بی اے
، ایم ایس ڈبلیو کے علاوہ تین ماہ اور چھ ماہ کے مختلف قلیل مدتی سرٹیفکیٹ
کورسس میں داخلے کی کارروائی جاری ہے ۔ بی پی پی نامی سرٹیفکیٹ کورس کی یہ
خصوصیت ہے کہ کوئی بھی طالب علم صفر تعلیمی قابلیت کے باوجود بی پی پی
کورس میں داخلہ حاصل کرسکتا ہے ۔ اس سرٹیفکیٹ
کورس کے بعد اُسے بی اے ، بی
کام وغیرہ میں بھی داخلہ مل سکتا ہے ۔ داخلوں کی آخری تاریخ ۸؍جولائی ہے ۔
کسی بھی کورس کے داخلے میں حاضری کی پابندی نہیں ہوگی ۔ اندرا گاندھی نیشنل
اوپن یونیورسٹی نئی دہلی کے ایم بی اے کا انٹرنس امتحان ۱۷؍اگست کو مقرر
ہے ۔ انٹرنس میں داخلے کیلئے فارم بھرنے کی آخری تاریخ ۱۵؍جولائی مقرر ہے ۔
ہر اتوار کو اسٹڈی سینٹر پر لیکچرر حضرات رہنمائی فرمائیں گے ۔ اندرا
گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کے ناندیڑ تعلیمی مرکز کے کوآرڈینیٹر پروفیسر
تسنیم انجم نے اس طرح کی اطلاع دی ہے ۔ داخلوں کیلئے اسٹڈی کوآرڈینیٹر
سینٹرسے ہال نمبر 315پر تیبھا نکیتن مہاودیالیہ ، بندہ گھاٹ روڈ ، ناندیڑ
میں رابطہ قائم کریں ۔